نئی دہلی:لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے تحویل اراضی قانون پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی )کی تشکیل نو کرکے مدھیہ پردیش کے ستنہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گنیش سنگھ کو اس کا سربراہ بنایا ہے ۔
لوک سبھا سکریٹیریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ مہاجن نے مسٹر سنگھ کو تحویل اراضی میں مناسب معاوضہ اور شفافیت، بحالی اور باز آبادکاری (II ترمیم) بل 2015 پر بنی 30 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے ۔مسٹر سنگھ 14 ویں اور 15 ویں لوک سبھا میں بھی رکن رہے ہیں۔یہ ان کا تیسرادور ہے ۔کمیٹی میں پانچ عہدے خالی ہیں۔مسٹر جے رام رمیش ،مسٹر شرد یادو اور مسٹر راج پال سنگھ سینی کی مدت کار راجیہ سبھا میں ختم ہونے کی وجہ سے اور مسٹر پی پی چودھری کے کمیٹی سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے چار جگہ خالی ہوئی ہیں جبکہ ایک عہدہ پہلے سے ہی خالی ہے ۔
کمیٹی کے دیگر اراکین کی فہرست اس طرح ہے :
لوک سبھا:مسٹر آنند راو اڈسول ،کلیان بنرجی،آر کے بھارتی موہن،محترمہ شوبھا کرندلاجے ،وی ونود کمار،منگتی مرلی موہن ،بھرتہری مہتاب،چراغ پاسوان ،نتیانند راو،ڈاکٹر رویندر راو ،محترمہ کرشنا راج(وزیر مملکت)،محمد سلیم،ادت راج،راجیو شنکرراو ساتو،انوراگ ٹھاکر،پروفیسر کے وی تھامس،ڈاکٹر ویلگاپلی ورپرساد راو،یہاں دو عہدے خالی ہیں۔راجیہ سبھا:مسٹر پربھات جھا،رام ناراین دودھی،دگوجے سنگھ ،پی ایل پنیا،پروفیسر رام گوپال یادو،ڈیریک او برائن ،شرد پوار ،یہاں تین عہدے خالی ہیں۔