بھاگلپور:بہار میں بھاگلپور ضلع کے شاہ کنڈ ڈویژن کے ایک گاؤں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسہال کی زد میں آنے سے تقریباً 40 افراد بیمار ہو گئے ۔سول سرجن ڈاکٹر وجے کمار نے آج یہاں بتایا کہ جھکٹیا گاؤں کے تقریباً 40 افراد اسہال میں مبتلا ہیں ،جن میں سے 16 افراد کو نازک حالت میں بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیگر افراد کا علاج شاہ کنڈ کے پرائیمری ہیلتھ سینٹر میں چل رہا ہے .مسٹر کمار نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متاثرہ گاؤں میں بھیج دی گئی ہے جو صورت حال پر نظر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آلودہ پانی اور خوراک کی وجہ سے اس گاؤں کے لوگ اسہال کے شکار ہوئے ہیں۔