نئی دہلی (بھاشا) اداکارہ پرینکا چوپڑا شہر میں موجود ہونے کے باوجود لاس انجلس میں منعقد ۷۱ویں گولڈن گلوبس ایوارڈ کی تقریب سے دور رہیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے کہا کہ اپنے البم میںمصروف ہونے کے سبب تقریب میں نہیں پہنچ سکیں۔حالانکہ انھوںنے اس دوران منعقد سبھی پارٹیوںکا لطف لیا ہے۔ انھوں نے ٹوئیٹ کے ذریعہ بتایا کہ میں اس سال کے گلوبس ایوارڈ میںشامل نہیںہوئی،کیونکہ میں ایک ویڈیوبنانے کے کام میںمصرو ف تھی۔ ۳۱؍سالہ چوپڑا نے اس سے قبل امریکن موسیقار ول۔آئی۔ایم ؍اورپٹبل کی پیشکش مائی سیٹی اورایکسوٹک میں کرداراداکیاتھا۔جسے پوری دنیا کیلئے جاری کیا گیا تھا اوراس سے اداکارہ کوخوب شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ۱۴؍فروری کو جاری ہونے والی گونے میں وہ رنویر سنگھ ، ارجن
کپور اورعرفان خان کے ساتھ بڑے پردے پر نظرآئیں گی۔