پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے لال گنج علاقے کے رانی گنج اجگرہ میں ایک ٹیوب ویل کی کھدائی کے دوران ہزاروں سال پرانے کنگن برآمد ہوئے ہیں جس کا وزن کل سوا کلو ہے ۔
اجگرہ تاریخی مقام یودھیسٹر سنواد میوزیم کے سرپرست اثار قدیمہ کے ماہر راجیش پانڈے عرف نرجھر پرتاپگڑھی نے بتایا کہ ٹیوب ویل کے گڑھے کی کھدائ یکرتے وقت دس فٹ پر ایک قدیمی برتن سے آٹھ کنگن برآمد ہوئے ہیں جن کا وزن کل سوا کلو فی کنگن وزن 110 گرام سے 180 گرام تک ہے ،کنگن پر مٹی کی پرت جمع ہونے کے سبب یہ دریافت نہیں ہو سکا کہ یہ کس دھات کا ہے لیکن یہ ہزاروں سال قدیمی ہے ۔اجگرہ میوزیم میں حفاظت سے رکھ دیا گیا ہے ۔