کلکتہ : ملک میں شہروں کے نام کو تبدیل کرنے کی روایات کوئی نئی نہیں ہے ۔ کلکتہ شہر کانام بدل کر کولکاتا کیے جانے کے بعد اب مغربی بنگال کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال کا نام بنگالی میں بنگلا یا بونگو ہوگا اور انگریزی میں صرف بنگال ہوگا ۔
کابینہ نے اس تجویز کو منظور کرلیا ہے اور اس کیلئے 26 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے بعد اس تجویز کو منظوری کیلئے مرکز اور پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔
کئی دہائیوں کے بعد شمالی مشرقی ریاستوں میں سے کسی ریاست کا نام ہی تبدیل کیا جارہا ہے ۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اس سے قبل اسپیکر بمان بنرجی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس پرغور کرے گی اور اس کیلئے 26اگست کو اسمبلی کا خصوصی سیشن بھی بلایا جائے گا ۔