بھرت پور:راجستھان کے بھرت پور ضلع میں موصلا دھار بارش کی وجہ سے قریب دو درجن کچے اور پکے مکان گرگئے ۔تاہم ان مکانات کے انہدام سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے بارش کی وجہ سے جھاروٹھی اور ککڑ کا ننگلا گاؤں میں یہ مکان گرگئے ۔ اس کے علاوہ دیگر متعددمکانوں میں دراریں پڑگئی ہیں ۔ضلع کے ہلینا میں آج صبح قریب ڈھائی سال پرانی حویلی کا ایک حصہ ڈھ گیا۔ حویلی میں رہنے والوں نے چونکہ پہلے ہی حویلی چھوڑ دی تھی اس لئے ان کی جان بچ گئی۔محکمہ موسمیات سے موصول اعداد و شمار کے مطابق برسات سے ہلینا علاقہ میں پچھلے 20 سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے اور علاقہ میں ہلینا میں 469 کھیرلی موڑ میں 489 ملی میٹر بارش اب تک درج کی جاچکی ہے ۔ قبل ازیں 1997 میں ہلینا پر 447 کھیرلی موڑ پر 466 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔