ادے پور:راجستھان میں آئندہ 15 اگست سے ایمرجنسی خدمات 108 ، 104 جني ایکسپریس سروس اور ایمبولینس سروس کا انضمام کر کے ان کا آپریشن غیر سرکاری تنظیم( این جی او ) جی وی کے ای ایم آر آئي کے ذریعہ کیا جائے گا۔
ضلع ادے پور کے چیف ہیلتھ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجیو ٹونک نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عام لوگوں کی طرف سے فون کرنے یا اصولوں کے مطابق ایمبولینس کا مطالبہ ہونے پر این جی او کی طرف سے ضابطے اور دستیابی کے مطابق 108 سروس اور 104 جني ایکسپریس سروس میں سے کوئی ایک گاڑی بھجوائی جائے گی۔
زچہ -بچہ سے متعلق ٹرانسپورٹ کے لئے 104 اور حادثہ جیسے ہنگامی حالات کے لئے 108 استعمال کیا جائے گا۔ عام حالت میں مریض کو ٹرانسپورٹ ایمبولینس سے دیا جائے گا۔ ایمبولینس سروس کے استعمال پرفیس لگے گی۔ یعنی اس سہولت کے لئے صارف کو مقررہ شرح سے قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ایمبولینس میں آکسیجن، بی پی مشین اور دیگر زندگی بچانے کے سامان جی وی کی طرف لگوائے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان خدمات کے انضمام سے وسائل کا زیادہ سے زیادہ تحفظ اور زیادہ سے زیادہ استعمال ممکن ہو پائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ادے پور میں 108 ایمبولینس سروس کے 27 آٹوموبائل، 104 جني ایکسپریس کے 35 آٹوموبائل اور 12 ایمبولینس گاڑیاں جی وی کے ای ایم آئي آر کو آپریشن کیلئے سپرد کی جارہی ہیں۔ 15 اگست 2016 سے مکمل طور مربوط سروس شروع ہو جائے گی۔