ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی گوا شاہراہ پر مہاڈ کے نزدیک ساوتری ندی پر انگریزوں کے زمانے میں بنے 110 سال پرانا پل بہہ جانے کے حادثے میں آج مزید دو لاشوں کے ملنے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے ۔
منگل کی رات ممبئی سے تقریبا 170 کلومیٹر دور ساوتری ندی میں تیز بہاو کی وجہ سے پل بہہ گیا تھا جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی دو بسیں اور کچھ پرائیویٹ گاڑیا ں بہہ گئیں اور گاڑیوں میں سوار تقریبا 42 لوگ بھی پانی میں بہہ گئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق ساوتری ندی پر بنے پل سے تقریبا 40 کلومیٹر دور بحیرہ عرب ہے ۔کچھ لاشیں بہہ کر سمندر میں پہنچ گئی تھیں جو بعد میں تلاشی مہم کے دوران سمندر کے کنارے سے ملیں۔