بغداد، 17 جنوری (رارئٹر) عراق کے فلوجہ شہر میں ایک چیک پوائنٹ پر ایک خودکش حملہ آور کے ذریعے کئے گئے خودکش حملے میں کل تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے اس کے ساتھ ہی شہر کے میئر کے دفتر میں بھی بم نصب کیا تھا، دھماکہ سے وہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔