نئی دہلی: مرکز اور دہلی حکومت کے مابین حکام کے تبادلے اور سکریٹریوں کی تقرریوں کے مسئلے پر محاذ آرائی کے درمیان آج وزیر ا[؟]عظم نریندر مودی نے دہلی کے وزیر اعلی مسٹر اروند کیجریوال کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا کہ ” دہلی کے وزیر اعلی مسٹر اروند کیجریوال کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔ میں ان کے طول حیات اور صحت مندی کے لئے دعا گو ہوں”۔
جواب میں مسٹر نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ” آپ کا بہت شکریہ جناب”۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے حالیہ ہفتوں میں مرکز اور وزیر اعظم نریندر مودی پر یہ دہلی حکومت کے کام کاج کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلی محترمہ ممتا بنرجی نے بھی دہلی کے وزیر اعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ محترمہ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ” اروند کیجریوال جی کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔
آپ کی صحت مندی اور درازی عمر کی دعا کرتی ہوں”۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر ڈیرک او برائن نے بھی مسٹر اروند کیجریوال کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ا س موقع پر مسٹر کیجریوال کو مبارکباد دینے والوں میں فلم ساز پریتیش نندی، شریش کندر اور ادا کار ریتیش دیشمکھ بھی شامل ہیں۔ مسٹر کیجریوال آج 48 سال کے ہوگئے ۔