نئی دہلی: مودی سرکار کی سابقہ کابینہ وزیر محترمہ نجمہ ہبۃ اللہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے منی پور کی گورنر مقرر کیا ہے ، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر جگدیش مکھی کو انڈمان نیکوبار جزائر کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔
راشٹریہ پتی بھون سے آج جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر جمہوریہ نے مسٹر وی پی سنکھ بڈنور اور مسٹر بنوری لال پروہت کو بالترتیب پنجاب اور آسام کے گورنر کا عہدہ سونپا ہے ۔
راشٹریہ پتی بھون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشخاص کی تقرریاں انہی تاریخوں سے نافذ العمل ہوں گی جب وہ اپنے عہدے سنبھال لیں گے ۔