اجمیر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ ملک میں نکالی جا رہی’ ترنگا یاترا’ کے تحت آج اجمیر ضلع میں دو روزہ ترنگایاترا شروع ہوئی ۔
ضلع اور شہربی جے پی کی مشترکہ سرپرستی میں چھاؤنی علاقے نصیرآباد سے ممبر پارلیمنٹ پروفیسر سانورلال جاٹ اور بھوپندر یادو، دیہات بی جے پی صدر پروفیسر بھگوتی پرساد سرسوت، شہر صدر اروند یادو، یووا بی جے پی مورچہ کے دیہات صدر گیانیشور سرسوت اور شہر صدر ونیت کرشن پاریک نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر ترنگا یاتراکو روانہ کیا۔ یاترا دو دن تک پورے ضلع میں گھومے گی اور قوم کے لئے جذبہ بیدار کرے گی۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے ملک کے عوام سے اتحاد و سالمیت اور قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یاترا سرینگر، سلورا، کشن گڑھ، گگوانا بالاجی، گھوگھرا، مہرشی دیانند سرسوتی یونیورسٹی ہوتی ہوئی پشکر پہنچ کر رات میں آرام کرے گی ۔ دوسرے دن کل صبح یاترا تیرتھ راج پشکر سے روانہ ہوگی۔ مرکزی وزیر من سکھ بھائی منڈاویا پشکر میں ہری جھنڈی دکھا کریاترا کو آگے کے لئے روانہ کریں گے ۔دوسرے دن یاترا پیسانگن، بیاور، جواجا، مسودا، باندنواڑا وجئے نگر جائے گی۔ یاترا کا اختتام وجئے نگر میں ہوگا۔