نئی دہلی: دارالحکومت میں ڈینگو آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے ۔ اس برس اب تک اس بخار کی زد میں 311 لوگ آ چکے ہیں اور دو کی موت ہو ئی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگو کے 83 نئے معاملے سامنے آئے ۔
جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اگست تک ڈینگو کے مجموعی معاملات میں 162 دہلی کے ہیں اور 149 دیگر ریاستوں کے ہیں۔ ایک موت دہلی میں ہوئی ہے اور ایک دارالحکومت سے باہر ہے ۔ گزشتہ برس اس دوران 491 لوگ دہلی میں ڈینگومیں مبتلا ہوئے تھے اور 39 معاملے دہلی سے باہر کے تھے ، دو افراد کی موت ہوئی تھی۔
گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ چھ معاملے کارپوریشن کے وسطی زون سے تھے ۔ نجف گڑھ زون سے پانچ معاملے سامنے آئے ۔ویسٹ اور شاہدرہ جنوب سے تین تین لوگ ڈینگو کے زد میں آئے ۔شمالی شاہدرہ ، ساؤتھ زون سے دو دو، روہنی، قرول باغ اور نریلا سے ایک ایک ڈینگو کے معاملات سامنے آئے ۔ تینوں کارپوریشنوں سے مجموعی طورپر 24 معاملے آئے ۔ نئی دہلی میونسپل کونسل سے چار اور بارہ معاملے ایسے تھے جن کے بارے میں مقام کا پتہ نہیں چل سکا۔ اتر پردیش سے 13، ہریانہ سے چار دیگر ریاستوں سے 17 معاملے سامنے آئے ۔