ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں جس طرح کی تجاویز اور پیش کش مل رہی ہیں وہ اس سے مطئن نہیں ہیں ۔دیا مرزا ان دنوں بالی ووڈ میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں۔دیا کا کہنا ہے کہ انہیں جس طرح کہ کہانیاں اور کردار مل رہے ہیں اس سے وہ خوش نہیں ہیں،
اس لئے وہ فلم تعمیر میں یقن رکھتی ہیں۔دیا مرزا نے کہا فلم ساز کے طور پر مل رہی کہانیوں کو لے کر میں پرجوش ہوں اور ہم آگے فلمیں بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہی۔ایک اداکارہ کے طور پر میں مطمئن ہوں ،لیکن میں اس کے لئے شکر گزار ہوں کہ اچھی فلموں میں اچھا موقع نہ ملنے پر اداس ہونے کے بجائے مجھے جس طرح کی فلموں میں یقین ہے ویسی فلمیں بناکر موقع پیدا کررہی ہوں۔دیا مرزا کا خیال ہے کہ ٹیکسیشن پالیسی اور فلمی پردوں کی کمی ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔
اس بارے میں جلد ہی کچھ کیا جانا چاہیے ۔دیا کولگتا ہے کہ فلموں کو بنانے اور ریلیز کرنے میں کئی قسم کی معاشی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔دیا ہندوستان میں علاقائی اور انگریزی فلموں کی بڑھتی سرگرمی سے خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلمیں پردوں کی تعداد بڑھنے اور اچھی پالیسیوں کو فلم انڈسٹری میں لانے سے ہر زبان اور کہانی کی کامیابی کا ہم جشن منا سکیں گے ۔