سیتامڑھی:بہار میں ضلع سیتامڑھی کے باج پٹی تھانہ علاقے میں رسوئی گیس سلینڈر کے پھٹنے سے کل رات لگی آگ میں 12دکانیں جل کرکھاک ہوگئیں ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پپراہی بازار کے رہنے والے بیجو مہتو اپنی ہارڈ ویئر کی دکان میں غیر قانونی طورپر گیس ریفلنگ کا دھندا کرتاتھا۔
رات اس کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ کی وجہ سے رسوئی گیس سلینڈر پھٹ گیا اور آگ نے پڑوس کی 11دیگر دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فائربریگیڈ عملے نے تقریباً چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔حادثے میں تقریباً دس لاکھ روپے کی مالیت کی املاک تباہ ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔