سیول:شمالی کوریا نے آج کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بھاری بارش اورسیلاب کی وجہ سے شمالی شہر ہوئری یونگ میں 15 افراد لاپتہ ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سي این اے نے بتایا کہ چین کے ساتھ سرحد کو الگ کرنے والے تومین دریا میں آئے سیلاب سے 17،180 مکان مکمل یا جزوی طور سے تباہ ہوگئے اور شمالی ہمگیونگ صوبہ میں 44 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
بڑے پیمانے میں جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے شمالی کوریا میں اکثر سیلاب آتے ہیں۔