ہنوئی:وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ کے لئے ویت نام کو50کروڑ امریکی ڈالر کے قرض دینے کا آج اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے سافٹ ویر پارک ڈیولپ کرنے کے لئے ویت نام کو پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی مدد دینے کا بھی اعلان کیا ۔ مسٹر مودی نے یہ اعلانات ویت نام کے وزیر اعظم گوین شوان فک کے ساتھ یہاں میٹنگ کے بعد کئے ۔ ادونوں رہنماوں کے درمیان باہمی ‘ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوئی۔
اس دور ان ہندوستان اور ویت نام کے درمیان دفاع’ انفارمیشن ٹکنالوجی، خلا، صحت وغیرہ شعبوں میں بارہ اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ویت نام دورہ کے دوران ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہندوستان اور ویت نام ان معاہدوں سے باہم تعلقات کو ایک نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔دونوں ملکوں نے دفاع’ انفارمیشن ٹکنالوجی، خلا اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا ہے ۔ وزیر نام کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور ویت نام میں سافٹ وے ئر پارک ڈیولپ کرنے کے لئے ہندوستان مدد کرے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا گیا اور ساتھ ہی باہمی تجارت کو 2020تک پندرہ بلین ڈالر تک لے جانے پر بھی اتفاق ہوا۔
مسٹر مودی اور ویت نام کے وزیر اعظم گوین شوات فک نے ان معاہدوں پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ دونوں ملک علاقائی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے ویت نام کی اقتصادی ترقی کی شرح کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویت نام میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور علاقائی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے دونوں ملک مل کر کام کریں گے ۔