شیو پور:مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں وجے پور تحصیل کے گولی پورہ گاؤں میں تقریباً تین ہفتے میں الٹی دست کی بیماری کی وجہ سے 17 بچوں کی موت ہونے کی اطلاع سے ضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی جس کے سبب انتظامیہ نے فوراً ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جائے واقع کے لئے روانہ کی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ ڈسٹرکٹر ہیڈکواٹر میں ڈسٹرکٹ کلکٹر پی ایل سولنکی کو ونانچل کے گاؤں سے آئے چکریان آدیواسی نے اطلاع دی کہ گاؤں میں گزشتہ دنوں میں ڈائریا سے ایک سے لیکر چار برس تک کے 17 بچوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً ایک درجن بچے اور دیگر افراد وجے پور اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسر سمیت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جائے واقعہ کے کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔
مقامی انتظامیہ اتنی تعداد میں اموات کی بات سے انکار کررہی ہے اور میڈیکل ٹیم کی واپسی کے بعد ہی صحیح صورتحال کا اندازہ لگانے کی بات کررہی ہے ۔