نئی دہلی’:سپریم کورٹ کے حکم پر بلیک منی کی جانچ کے لئے قائم خصوصی تفتیشی ٹیم نے ریزرو بینک کو ایک ایسا ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے جو ملک سے باہر جانے والے غیر قانونی فنڈ پر نگاہ رکھنے کے لئے اعدادو شمار انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ شریک کرے ۔
وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ ایس آئی ٹی کے چے ئرمین جسٹس(ریٹائرڈ) ایم بی شاہ نے گزشتہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو آر بی آئی کو بھیجے خط میں کہا ہے کہ مرکزی بینک محکمہ ریونیو کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے ایسا ادارہ جاتی میکانزم قائم کرے جس سے ملک سے باہر جانے والے غیر قانونی مالی بہاو پر نگاہ رکھی جاسکے ۔
ایس آئی ٹی پہلے سے ہی مختلف سرکاری محکموں بالخصوص امیگریشن ایجنسیوں کے درمیان اطلاعات کا تبادلہ کرنے کا حامی رہا ہے ۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ یہ اعدادو شمار اسی وقت ساجھا کئے جاسکتے ہیں جب اس کے لئے سنٹرل اکنامک انٹلی جنس بیوروکی طرح کوئی دیگر ایجنسی اعدادو شمار کو جمع کرنے کا کام کرے ۔