برطانوی پارلیمان کی ایک رپورٹ میں سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پر لیبیا پر بمباری کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ برطانوی پارلیمان کی فارن افیئرز کمیٹی کی جانب آج جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق نہ صرف بمباری کے احکامات غلط مفروضوں کی بنیاد پر دیے گئے بلکہ کیمرون بمباری کے بعد کے حالات سے نمٹنے کے لیے بھی کوئی موزوں منصوبہ بندی کرنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ کے مطابق کیمرون انتظامیہ قذافی حکومت کی جانب سے شہریوں کو درپیش حقیقی خطرات کی تصدیق نہیں کر سکی تھی۔ 2011ء میں کیمرون حکومت نے کہا تھا کہ لیبیا میں بمباری اُن شہریوں کو بچانے کے لیے شروع کی گئی، جنہیں آمر حکمران معمر القذافی کی حکومت تعاقب کا نشانہ بنا رہی تھی۔