نئی دہلی:دہلی پولیس ن ے حکمران عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کی گرفتاری کے محض ایک روز بعد آج پولیس نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس) کے محافظوں سے مار پیٹ کرنے کے الزام میں پارٹی کے ایک اور ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ مسٹر بھارتی اور ان کے حامیوں کے خلاف نو ستمبر کو ایمس کے سیکورٹی گارڈز کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کے معاملے میں 11 ستمبر کو حوض خاص تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ ان کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے ۔قابل ذکرہے کہ مسٹر بھارتی اپنی بیوی لپیکا مترا کے ساتھ گھریلو تشدد کے معاملے میں پہلے بھی جیل جا چکے ہیں اور فی الحال ضمانت پر ہیں۔