آج لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد میں جمعہ کی نماز میں شیعہ سنی فرقہ میں اتحاد کی ایک نئی مثال قائم ہوئی لكھنو کی مشہور ٹیلے والی مسجد میں آج جمعہ کی نماز مولانا فضل المنان نے پڑھائی. اس موقع پر ایران سے آئے شیعہ عالم دین ڈاکٹر علی رضا موسوی اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر مولانا کلب صادق نے ان کی اقتدامیں جمعہ کی نماز ادا کی.
اسلام ہے امن اور بھائی چارے کا مذہب
شیعہ سنی اتحاد کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغام میں کہا کی اسلام امن بھائی چارے اور ہر انسان سے محبت کرنے کا مذہب ہے لیکن مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کے تحت دونوں فرقوں کو آپس میں لڑوا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جب دونوں کمیونٹی کے لوگ آپس میں مل جل کر رہنا چاہتے ہیں.
ہندوستان میں مل رہا ہے سے محبت: ڈاکٹر علی رضا موسوی
ایران سے ہندوستان آئے شیعہ اسکالر ڈاکٹر علی رضا موسوی نے ندوہ کالج جا کر مولانا رابع حسن ندوی سے بھی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مل رہے محبت اور عزت کی وجہ سے انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ایران میں ہی ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ سال لکھنو کی ایک تنظیم شولڈر ٹو شولڈر نے لکھنو کے امام باڑے سبطین آباد میں شیعہ و سنی فرقہ کی مشترکہ نماز ادا کرائی تھی۔ اس سال بھی عید الضحی کے موقع پر امام باڑے شاہ نجف میں مشترکہ نماز ادا کی گئی تھی جس کو سنی عالم دین مولانا قمر عالم نے پڑھائی تھی۔