پٹنہ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نئے قومی جنرل سکریٹری امر سنگھ نے پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کو اتر پردیش کا’ شیر’ بتایا اور کہا کہ بہار میں مھاگٹھبندھن کے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کا اتر پردیش میں کوئی عوامی بنیاد نہیں ہے ۔مسٹر سنگھ نے گیا میں پنڈدان کرنے جانے سے پہلے آج یہاں کے جے پرکاش نارائن ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مھاگٹھبندھن کے اتحادی جے ڈی یو کے لیڈر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار جس جگہ پر ہیں وہ بڑے اتحادی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو کی ہی دین ہے ۔
آر جے ڈی صدر کی یہ شرافت ہے کہ انہوں نے مسٹر کمار جیسے کٹر مخالف کو بھی وزیر اعلی بنا دیا۔ ایس پی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مھاگٹھبندھن کا اتر پردیش میں کوئی عوامی مقبولیت نہیں ہے اور صرف ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو ہی وہاں کے شیر ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتر پردیش میں وزیر اعلی مسٹر کمار بھلے ہی اپنی پارٹی کے لئے گھوم رہے ہیں لیکن آر جے ڈی صدر مسٹر یادو اپنے سمدھی ایس پی صدر کے خلاف نہیں جائیں گے ۔