نئی دہلی:ناٹک کی حکومت نے آج ایک درخواست سپریم کورٹ میں داخل کر کے تمل ناڈو کو پانی فراہم کر نے کے سلسلے میں 22 ستمبر کے عدالتی حکم کی ترمیم کی درخواست کی ہے ۔
سپریم کورٹ نے کرناٹک کی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ تمل ناڈو کے لئے 6،000 کیوسک پانی چھوڑا جائے ۔کر ناٹک نے اب تک اس حکم پر عمل نہیں کیا۔دوسری طرف 23 ستمبر کو دونوں کرناٹک اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں ایک متفقہ قرار دا منظور کر کے سدا رمیہ حکومت سے کہا گیا کہ وہ صرف پینے کے مقصد سے پانی لے کسی اور مصرف کے لئے نہیں۔