لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے مریضوں کو اسپتال لانے کیلئے ایمبولنس کی شروعات کی ہے لیکن جب اسپتال میں ڈاکٹر اور میرا میڈیکل اسٹاف ہی نہیں ہے تو پھر ان مریضوں کا علاج کون کرے گا۔ ریاستی ترجمان ڈاکٹر چندر موہن نے کہا کہ اسپتالوں میں دس ہزار ڈاکٹروں کے عہدوں میں سے تیس فیصد عہدے خالی ہیں جبکہ نصف نرسوں کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں سے سرکاری اسپتالوں میں بھرتیاں نہیں ہو رہی ہیں۔ماہر ڈاکٹر اسپتالوں میں کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسے میں اس ایمبولنس کا کیا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پہلے اسٹاف کی بھرتی کرے اس کے بعد دیگر سہولیات کی طرف توجہ دے۔