حیدرآباد:آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم کے سمندر میں پانی کا جہاز رک گیا ۔ ہرش وردھن جہاز وشاکھا پٹنم سے انڈومان جارہا تھا کہ چھ گھنٹے تک سفر کے بعد تکنیکی خرابی پر یہ جہاز سمندر میں اچانک رک گیا جس سے مسافرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ اس جہاز میں 670مسافرین تھے ۔ اس کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے اسے وشاکھا پٹنم کے ساحل پر لانے کے انتظامات لائے جارہے ہیں۔شیڈول کے مطابق کل دوپہر دیڑھ بجے وشاکھا پٹنم سے یہ جہاز روانہ ہوا ۔ تاہم وشاکھا پٹنم سے چھ نوٹیکلمیل کی دوری پر تکنیکی خرابی کے سبب یہ جہاز اچانک رک گیا ۔
اس کی تکنیکی خرابی دور کرنے کی چھ گھنٹے تک کوششیں کی گئی جس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بحریہ کے افسروں نے کہا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے کیلئے مزید چھ گھنٹے درکار ہوں گے ۔ شمالی آندھرا سے مزدوری کیلئے اس جہاز میں مزدور پورٹ بلیر جارہے تھے کہ اچانک یہ جہاز رک گیا جس سے مسافرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ خلیجی بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ گزشتہ چند دنوں سے دیکھا جارہا تھا جس سے شدید موجیں اُٹھ رہی تھیں ۔