ڈائرکٹر پروڈیوسر کرن جوہر اورسیف علی خان کے بعد بالی ووٹ سوپر اسٹار سلمان پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے دبنگ فلم ایکٹر سلمان خان نے کہاکہ پاکستانی اداکار دھشت گرد نہیں ہیں وہ اداکار ہیں جنھیں حکومت ہند کی جانب سے ویزا فراہم کیاگیا ہے۔
آر ی حملے میں بیس فوجی جوانو ں کی ہلاکت کے بعد ایم این ایس نے پاکستان کے فلمی اداکاروں کو ہندوستان چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی تھی جس کو نذر انداز کرنے پر انہیں اس ملک سے دھکے دیکر نکالنے کا بھی اعلان کیاتھا۔