میکسیکو سٹی:میکسیکو کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر کے عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔میکسیکو کے سینٹرل بینک کے سربراہ اگروٹین کیرسٹنس نے مقامی ریڈیو سے کہا کہ صدر کے عہدے کے لیے محض تشہیر سے میکسیکو کی کرنسی کمزور ہو رہی ہے اور اگر وہ کہیں جیت گئے تو میکسیکو کے لئے سمندری طوفان آ سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ڈالر کے مقابلے میکسیکو کی کرنسی میں 11 فیصد کمی آئی اور ان کے پروپیگنڈے اور میکسیکو کی کرنسی کی کمی کے درمیان تعلق ہو سکتا ہے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی جیت سے پانچویں زمرہ کا طوفان آ سکتا ہے بینک کے سربراہ نے کہا کہ یہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ ہلیری کلٹن کی جیت میکسیکو کے لئے زیادہ اچھی ہوسکتی ہے ۔