کانپور۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی کانپور دیہات کا جلسہ نوین مارکیٹ واقع پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں پارلیمانی انتخاب کیلئے اکبر پور و مشرکھ اسمبلی حلقہ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جلسہ میں کارکنان کو ہدایات بھی دی گئیں ۔ جلسہ کی صدارت سماج وادی پارٹی کانپور دیہات کے صدر چودھری نربھے سنگھ یادو نے کی۔ جلسہ میں انہوں نے ہدایت دی کہ تمام انچارج رات میں ۸ بجے سے ۱۰ بجے کے درمیان انتخابی مہم کی معلومات فراہم کریں گے۔ انہوںنے ہدایت دی کہ تمام انچارجوں کو براہ راست پارلیمانی حلقہ امیدوار کے رابطہ میں رہنا ہوگا۔
ضلع میڈیا انچارج سچن وہرانے بتایا کہ گزشتہ انتخابات میں ۱۴ فرنٹل صدور کو دس بلاکوں ، دو میونسپل بورڈ و دو شہری علاقوں کا انچارج بنایاگیا تھا۔اس مرتبہ نئے احکامات کیلئے ریاستی قیادت کی ہدایات کا انتظار کیا جا رہاہے۔ اس کے بعد جلد ہیی انچارجوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ جلسہ میں دلیپ سنگھ یادو، ونود پرجاپتی، مکیش یادو اور موہت مشرا وغیرہ موجود تھے۔