عمان: القاعدہ کا ایک اہم سرغنہ جو اس کی ملحقہ تنظیم الصرہ فرنٹ کا رکن بن گیا تھا، کل شام میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ یہ اطلاع جہادی تنظیموں کے ذرائع نے دی ہے ۔شیخ ابولفراج المشاری شام کے ادلب میں ایک ڈرون حملے میں اس وقت مارا گیا جب وہ گاڑی سے شہر کے باغیوں کے قبضے والے علاقے کی طرف جا رہا تھا۔
ایک دیگر جنگجو ابو محمد الشامی نے شیخ ابو الفراج المشاری کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے ۔ القاعدہ کے سرغنہ المشاری پہلے مصر میں اخوان المسلمون کی سازش میں شامل ہونے کے الزام میں جیل میں رہ چکا تھا۔ وہاں سے رہا ہونے کے بعد وہ افغانستان چلا گیا تھا۔