غازی آباد۔ (بھاشا)۔ کوشامبی علاقہ کے کچھ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس میں رخنہ پیداکرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی کے کارکنان ان کے گھروں کے باہر گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پارٹی کے لیڈر یوگیندر یادو صحافیوں سے خطاب کرنے والے تھے اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ پارٹی کے ترجمان دیپک باجپئی نے کہا کہ کارکنان میٹرو سے سفر کرتے ہیں لیکن رکن سازی مہم کے تحت کافی لوگ دفتر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر غور کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔