اقوام متحدہ:چین نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں پاکستان نشیں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے کی ہندستان کی درخواست پراپنے تکنیکی اعتراض کا اعادہ کیا۔
اس چینی اقدام پر ہندستان کے اعتراض اور نکتہ چینی کے جواب میں چینی وزرت خارجہ نے کہا کہ چین کا مؤقف یہ ہے کہ ہندستان کی درخواست سے متعلق چونکہ مختلف آراء ہیں اس لئے کمیٹی کو اس پر غور کے لیے مزید وقت درکار ہوگا اور متعلقہ فریقوں کو اس معاملے پر مزید بات کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ چین چھ ماہ پہلے بھی جیش رہنما مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی ہندستان کی درخواست کو منظوری سے روکوا چکا ہے ، ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے حوالے سے جیش محمد کے سربراہ پر پابندی کی درخواست دے رکھی ہے ۔