نئی دہلی(یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ آج کہا کہ کانگریس مرکزکے اقتدار کی طرف گامزن بی جے پی کے بہترحکمرانی کے رتھ کو روکنے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزمارہی ہے، اس لئے کارکنوں کو اس کی حکمت عملی کو ناکام بنانے کے لئے لوک سبھا انتخابات میں پوری طاقت لگانی ہوگی۔مسٹر سنگھ نے یہاں پارٹی کی قومی مجلس عاملہ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کانگریس کی بدنظمی ،قوت فیصلہ کی کمی اور بدعنوانی سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔لوگوں کی سمجھ میں آگیا ہے کہ مرکز کی یوپی اے حکومت اب این پی اے یعنی ملک پر بوجھ بن گئی ہے، اس لئے انہوں ن
ے اب اسے مسترد کرنے کاارادہ کرلیا ہے۔