وزیر خارجہ سشماسوراج نے یہاں برکس میڈیا فورم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو ایسے ملکوں کو سزا دینے کے لئے تیار رہنا چاہیے جو دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں اور اسے بڑھاوا دیتے ہیں اور جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور خود کو دہشت گردی کا شکار بتانے کے باوجود اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق کرتے ہیں ۔
محترمہ سو راج نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جامع نقطہ نظر کی حامل تنظیم برکس کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ کسی ملک کی حمایت اور سرپرستی میں جاری دہشت گردی سے بڑا کوئی چیلنج نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب اس پر اتفاق رائے قائم ہورہا ہے کہ اس مسئلے کے بارے میں کسی طرح کی سہل پسندی مناسب نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گردی ، ترقی اور استحکام کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔