اعظم گڑھ(نامہ نگار)عام آدمی پارٹی کے پلہنی بلاک دفتر کا افتتاح گزشتہ روز چائے فروخت کرنے والے راج من چوہان کے ذریعہ کیا گیا۔ محلہ حافظ پور بلرامپور واقع بلاک دفتر پر سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔ میڈیا انچارج آلوک کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ضلع کے ۲۲ بلاکوں میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کھل جائیں گے۔ مقامی عام آدمی بدعنوانی کے خلاف متحد ہو سکیں گے۔ پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے میں بھی لوگوں کو آسانی حاصل ہو گی۔ پروگرام کنوینر ستیہ رام یادو اور رام چندر چوہان نے موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کملیش ، سراج، جمنا پرساد، امرناتھ، اسرار، افضل، کومل یا
دو، ناگیندر، گلاب، اشرف، انل یادو، آنند راج بھر، اروندوغیرہ موجود تھے۔