متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں گلف فلم فیسٹیول 2016 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف کیٹیگریز کیلئے 5 سعودی فلمیں نامزد کی گئیں تھیں، سعودی عرب کی فلموں نے 4 کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔
ہند ال فہید کی شارٹ فیچر فلم باستا، اسٹریٹ اسٹال نے تیسرا انعام جیتا، محمد سلمان کی ییلو نے شارٹ ڈاکیومنٹری کیٹیگری میں دوسرا نمبر جبکہ طویل دورانیے کی فیچر ڈاکیومنٹری میں فیصل العطیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، رعد ال شیخ کی اینی میٹڈ فلم یوتھ پوپ کورن نے بھی دوسرا نمبر اپنے نام کیا۔
سعودی فلم ساز 23 سے 27 اکتوبر تک جاری رہنے والے ماریطانیہ کے شارٹ فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے۔