کانپور (نامہ نگار)اترپردیش کے کانپور ضلع کے بدھنو گاؤں میں کل رات نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کو لوٹنے کی کوشش میں اس کے ڈرائیور کا گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ متوفی کی شناخت ہنومنت سنگھ(۴۵) کی شکل میں کی گئی ہے۔ وہ برّا کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے وقت ہنومنت شیوپوری سے ٹرک پر مال لادکر لارہاتھا۔ اس کی لاش ٹرک کے اندر کل رات سڑک کے کنارے ملی پولیس نے کہا کہ بارش کے سبب ٹرک کے پہیے کیچڑ میں دھنسے ہونے کے سبب لٹیرے اس کی گاڑی کو لوٹ کر لے جانے میں ناکام رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہنومنت نے کل شام ساڑھے سات بجے اپنے گھروالوں کو موبائل پر کہا تھا کہ وہ ایک گھنٹہ میں گھر پہنچ رہاہے لیکن جب رات دس بجے تک وہ گھر نہیں آیا اور نہ ہی اس نے موبائل رسیو کیا تو وہ اسے تلاش کرنے نکلے پولیس نے بتایا کہ اس کے گھروالوں نے ہنومنت کی لاش کو ٹرک کے اندر مادھوباغ کے نزدیک بدھنو گاؤں میں پایا اس کی لاش خون سے لت پت سیٹ پر پڑی تھی اور اس کا موبائل بھی وہیں پڑا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ ہنومنت کے پاس ہمیشہ دس سے بارہ ہزار روپئے رہتے تھے لیکن وہ اس کے پاس نہیں ملے۔ ڈرائیور کے بے رحمی سے قتل کئے
جانے پر گھر اور محلہ میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے۔