ہاپوـڑ(نامہ نگار)ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران وکارکنان کے منعقدہ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ضلع نائب صدر الکانم نے کہا کہ پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کو پارلیمانی انتخابات کی کمان سپرد کئے جانے پر کارکنان خوش ہیں۔ جبکہ مخالف جماعتوں میں مایوسی چھاگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اس فیصلہ سے پارٹی کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پارٹی کی ایک کارکن روپ وتی نے کہا کہ پارٹی کا یہ فیصلہ نوجوان نسل کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کارکنان راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کی ت
رقی میں تعاون کریں گے۔