میکسیکو: میکسیکو کے ایک سبکدوش ہونے والے صوبائی گورنر کو بدعنوانی کے الزام میں حکمراں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔پارٹی نے کہا ہے کہ گلف اسٹیٹ آف ویراکرج کے گورنر نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔حکام نے گزشتہ ہفتے منظم جرائم میں شامل ہونے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں سبکدوش ہونے والے گورنر جیویر ڈراٹے ڈی اوچاوا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ جیویر ڈراٹے نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔پارٹی کی انصاف کمیٹی نے کل کہا کہ سبکدوش ہونے والے گورنر کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔
اینرک پینا ینٹو نے کہا ہے کہ پارٹی نے سبکدوش ہونے والے گورنر کو برطرف کر کے بدعنوانی سے لڑنے کے اپنے عزم کی تصدیق کر دی ہے ۔