ہاپوڑ (نامہ نگار)آئندہ ماہ کی دو فروی کو میرٹھ میں مودی کی منعقد ہونے ولای ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے بی جے پی کارکنان کوئی کسر باقی نہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اتوار کو بی جے پی سماجی انصاف مورچہ کے کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ بی جے پی سماجی مورچہ کے ضلع صدر پنا لال پرجاپتی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس ، بی ایس پی جیسی پارٹیوں کو اکھار پھینک دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو متحد ہوکر نریندر مودی کو ملک کا وزیر اعظم بناناہے۔ شہر صدر چھترسال سینی نے کارکنان سے دو فروری کو منعقد ہونے والی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچنے کی اپیل ۔ اس موقع پر دنیش پرجاپتی ، امرجیت سردار، درشن سنگھ، ڈاکٹرانوپ ، وکاس شرما، آکاش سینی اور دیپا کنتی وغیرہ موجود تھیں۔