سنگرولی: مدھیہ پردیش کے سنگرولی سے کٹنی کے درمیان آج صبح کوئلے سے لدی ایک مالگاڑي کے 31 ڈبے پٹری سے اترنے کی وجہ سے اس ریلوے ڈیویژن پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس راستے پر سنگل لائن ہونے کی وجہ سے ٹریفک خاصا متاثر ہو رہا ہے ۔جبل پور ریلوے ڈیویژن کی جانب سے ملی معلومات کے مطابق سنگرولی سے کٹنی آنے والی ایک مالگاڑي کے 31 ڈبے صبح تقریباً سوا آٹھ بجے منجھولی-دیوگرام اسٹیشن کے درمیان پٹری سے اتر گئے ۔ اس سے اس سیکشن پر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے ۔ عارضی بندوبست کے تحت ھاوڑا-جبل پور شکتی پنج ایکسپریس کو تبدیل کئے گئے راستے سے مرزاپور-چوپن-مانکپر-ستنا-کٹنی ہوکر چلایا جا رہا ہے ۔اطلاع کے مطابق بہت سی ٹرینوں کو شارٹ ٹرمینیٹ کرکے چلایا جا رہا ہے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جبل پور اور کٹنی سے ریلوے افسران کی ٹیم ماہرین کے عملے کے ساتھ جائے وقوع کے لئے روانہ ہو گئی ہے ۔