پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر بڑا حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ حکومت آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے جس سے ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کر کے وزیر اعظم مسٹر مودی اور مرکزی حکومت پر جم کر طنز کرتے ہوئے لکھا، ”مرکزی حکومت آئین کا مذاق اڑا رہی ہے ۔جمہوری طور پر منتخب ہوئے ریاست کے سربراہ کو متاثرین سے ملنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، ”مودی جی، کون سی جمہوریت گڑھ رہے ہو؟ لوک لاج سے لوک راج چلتا ہے ۔
جمہوریت میں ”لوک شرم” کو درکنار نہیں کر سکتے ۔ ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔ آر جے ڈی سربراہ نے مزید کہا، ”ڈھائی سال میں اتنی پتلی حالت ہوگی، خود انہوں نے اس کے بارے میں خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔ ہیڈ لائنز اور مارکیٹنگ کی حکومت کی ایسی بدترحالت ہونا لازمی ہے ۔ ملک میں فسطائیت دستک دے چکی ہے ۔ آئینی اور جمہوری اقدارخطرے میں ہیں۔حکومت کے خلاف بولنے والوں کو گرفتار اور ان پر پابندی لگائی جارہی ہے ۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا، ”اظہار رائے اور غیر سرکاری اداروں کی آزادی کوجس نے بھی کچلنے کی کوشش کی ان کو انصاف پسند عوام نے کیا سبق سکھایا، انہیں بھولنا نہیں چاہئے ۔”