واشنگٹن:وکی لیکس کو دستاویزات فراہم کرنے والی امریکی فوجی چلسیا میننگ نے قید کے دوران گزشتہ ماہ دوسری بار خودکشی کی کوشش کی۔
امریکی سول لبرٹیز یونین اور میننگ کے وکیل چیس ا سٹرانگیو نے بتایا کہ ان کے موکل نے چار اکتوبر کو قید کے دوران خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اس نے پہلی بار چار جولائی کو خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اسے 35 سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔
فوج کی ترجمان نے اگرچہ اس خبر پر کوئی رد عمل کا اظہار کرنے سے انکار کر دیا۔ اٹھائیس سالہ میننگ کو فوج کی فورٹ لیون ورتھ کنساس جیل میں رکھا گیا ہے ۔ اس نے جولائی میں فوج کی طرف سے اس کا مناسب علاج کرانے سے انکار کر دیے جانے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
میننگ اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب اس نے وکی لیکس گروپ کو سات لاکھ سے زیادہ ویڈیو، ڈپلومیٹک کیبلز، جنگ سے متعلق اعداد و شمار وغیرہ دستیاب کرائے تھے ۔