سہارن پور:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے قومی صدر امت شاہ نے آج اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کا آغاز کرتے ہوئے گنا کسان اکثریت والے سہارن پور سے پارٹی کے انتخابی رتھ کو ہری جھنڈی دکھاکر ”پریورتن یاترا”کو روانہ کیا۔
گزشتہ کئی برسوں سے اترپردیش کی حکومت پر قابض سماجوادی پارٹی(ایس پی)اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کو ہٹانے کر 265سے زیادہ سیٹوں کے ہدف کے ساتھ انتخابی مہم میں اتری بی جے پی کی پریورتن یاترا مختلف اسمبلی حلقوں سے ہوتی ہوئی 24دسمبرکو لکھنؤ کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں ختم ہوگی۔رتھ پر نعرہ لکھا ہے ”پورن بہومت سمپورن وکاس”نہ غنڈاراج نہ بدعنوانی ،بی جے پی پر ہے وشواس،اب کی بار بی جے پی سرکار”۔
سہارن پور کے مہاراجہ ڈگری کالج کے کھیل میدان سے پریورتن یاترا روانہ کئے جانے کے موقع پر مرکزی وزیر کلراج مشر،سنجیو بالیان،ہریانہ کے وزیراعلی منوہرلال کھٹر،رکن پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما،حکم سنگھ اور ستیہ پال سنگھ،بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ ،ریاستی انچارج اوم پرکاش ماتھر اور کئی دیگر رہنما موجود تھے ۔