بارہ بنکی (نامہ نگار)حکومت کی ترجیحات اور ترقیاتی کاموں کی اعلیٰ سطحی اور زمینی معائنہ کے سلسلہ میں جائزہ جلسہ پرنسپل سکریٹری آبپاشی سریش چندرا کی صدارت میں ضلع گاؤں ترقیاتی بورڈ کے جلسہ گاہ میں منعقدہوا۔ مسٹر چندرا نے بنکی بلاک پہنچ کر فائلوں کا معائنہ کیا۔ جائزہ جلسہ کے بعد پرنسپل سکریٹری نے منصوبوں کو وقت پر کچھ منصوبوں کی حد پوری ہوجانے کے بعد بھی کام مکمل نہ ہونے، وظیفے کی تقسیم نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی۔
صحافیوں کے ذریعہ سوال کئے جانے پر پرنسپل سکریٹری نے منصوبوں کے مکمل نہ ہونے کی مختلف وجوہات بتائیں لیکن ان کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔ ٹنڈروں میں محکمہ کی بدنظمیوں کے سلسلہ میں معلومات نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ افسران سے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ نہروں و مائینروں کی صفائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلے ان کی صفائی نریگاو جواہر روزگار اسکیم کے تحت کرائی جاتی تھی لیکن حکومت کی سطح سے ان کی صفائی ایک مرتبہ کرانے کا حکم دیا گیا لیکن حکم نامہ پورے طور پر واضح نہیں ہے۔