حاجی پور: بہار میں ویشالی ضلع کے شہر تھانہ علاقے کے جروا محلہ کے قریب حاجی پور-جروا شاہراہ پر جرائم پیشہ افراد نے کل دیر رات نجی کمپنی کے مالیاتی مشیر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک نجی مالیاتی کمپنی کے مشیر پنکج سنگھ (30) کل رات موٹر سائیکل سے پٹنہ سے ضلع کے شہر تھانہ کے باگھ ملي محلہ میں واقع اپنے گھر واپس آ رہے تھے تبھی جروا محلہ کے قریب نامعلوم جرائم پیشہ افرادنے انھیں گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔ معاملے کی چھان بین جاری ہے ۔