چنئی: اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کژگم (انا ڈی ایم کے ) کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کے پوری طرح سے صحت یاب ہو جانے پر آج خوشی کا اظہار کیا۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، “میں نے ریاست کے چیف سکریٹری سے بات کی اور محترمہ جے للتا کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ مجھے بتایا گیا کہ وزیر اعلی اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں۔ “
واضح رہے کہ اپولوا سپتال کے صدر ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی نے کل نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ محترمہ جے للتا اب مکمل طور پر ٹھیک ہیں اور وہ اسپتال سے اپنے گھر کب لوٹیں گی، یہ فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے ۔