چینئی: مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات وینکیانائیڈو نے این ڈی ٹی وی نشریات پر یک روزہ پابندی کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔
وینکیانائیڈو نے چینئی میں بلڈرس ایسوسی ایشن کے پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے پیش نظرپابندی کا فیصلہ لیا گیاہے ۔ وینکیانائیڈوکاکہناتھاکہ ملک کی سلامتی کو ذہن میں رکھ کر ٹی وی چینل پر یک روزہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔
واضح رہیکہ وزارت اطلاعات و نشریات نے بدھ کو این ڈی ٹی وی انڈیا کی نشریات پر ایک دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔ وزارت نے پٹھان کوٹ حملے کے دوران چینل کی جانب سے پیش کردہ کوریج پر اعتراض کرتے ہوئے بطور سزا یہ فیصلہ لیا ہے ۔