الہ آباد ۔ پارلیمانی انتخابی حلقہ سے بی جے پی کے ممکنہ امیدوار نریندرکمار تیواری نے کہا کہ قومی وسائل پر مسلمانوں کا بھی حق ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدیدار نریندر مودی پر اعتمام کرنا چاہئیْ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو سماجوادی پارٹی منقسم کرنا چاہتی ہے اس لئے ایس پی اور بی ایس پی نے کانگریس کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو دس برسوں تک حمایت دیکر گرانی اور بدعنوانی میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب عام لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر تیواری نے کہا کہ مسلمانوں کو خوش کرنے کی پالیسی کے تحت کانگریس مسلمانوں کو ورغلا رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی دہشت گردی سے ملک کو نجات دلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ، سماجوادی پارٹی وبی ایس پی آزادی سے لیکر ابھی تک مسلمانوں کی شہادت پر گھڑیالی آنسو بہا کر مسلم ووٹروں کو ورغلارہی ہیں جبکہ آج تک مسلمانوں کو ان کا حق نہیں مل سکاہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مذکورہ پارٹیاں نریندر مودی کو فرقہ پرست بتاکر غیر تعلیم یافتہ مسلمانوں کو ورغلا کر ووٹ بینک پر قبضہ کرنے کی سازش کررہی ہیں۔لہٰذا مسلمانوں کو اب غور کرنا چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ کسے دیں۔