بیروت:شامی حکومت کی حمایت والی فوج اور اسکی کے گروپوں نے مغربی حلب کے اضلاع میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے ۔
شامی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ باغیوں نے گزشتہ ماہ ہی مغربی حلب کے المنین ضلع پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد حکومت کی حمایت والی سکیورٹی فورسز نے آج اس پر اور ایک دوسرے پڑوسی ضلع دیہات الاسسد ضلع پر بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے ۔
ایک افسر ذکریا نے بتایا کہ فوج نے اگرچہ المنین میں سبقت حاصل کرلی ہے لیکن وہ اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کرسکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے دیہات الاسسد کے تین ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا لیکن باغیوں کے ساتھ لڑائی اب بھی جاری ہے ۔ دونوں طرف سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا اندیشہ ہے ۔
رائٹر۔ایف اے